افغانستان سے 90فیصد امریکی فوج نکالی جا چکی ہے ، پینٹاگون
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)افغانستان سے امریکی فوج کا 90فیصد اںخلاء ہو چکا ہے جس کی تصدیق پینٹاگون کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ بگرام ائیر بیس خالی کرنے سے قبل افغان حکام اور ملٹری قیادت کو بتایا گیا تھا ، دیگر فوجی اڈے بھی افغان حکام کے حوالے کر دیے ہیں ۔
پینٹاگون کی جانب سے برطانوی وزیر دفاع اور افغان حکام کو اعتماد میں نہ لینے سے متعلق بیانات کی تردید کی گءی ہے ،
برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان سے انخلا کا فیصلہ خود کیا، ہم نکلنے پر مجبور ہوئے۔