عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
فی تولہ سونےکی قیمت میں6 ہزار100 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے پرآ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا 6 ہزار 100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے پر آ گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 339 ڈالر پر آ گیا ہے۔