ایم بی بی ایس کا مطلب ’محترمہ بے نظیر بھٹو شہید‘، انور مقصود نے ڈاکٹر کا دلچسپ قصہ سنا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے نامور ادیب، مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکار گوہر رشید کے ساتھ کیے جانے والے پوڈکاسٹ کی وائرل ویڈیو میں انور مقصود کہتے ہیں کہ میں ایک سندھی ڈاکٹر سے ملا جس کے بارے میں مجھے معلوم تھا کہ یہ ایم بی بی ایس نہیں ہے۔ انور مقصود نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ آپ نے کہاں سے ڈگری حاصل کی ہے جس کے جواب میں اس نے کہا کہ ’بس حاصل ہو جاتی ہے یہ اللہ کی دین ہے‘۔
مزاح نگار انور مقصود نے کہا کہ جب انہوں نے اس شخص سے پوچھا کہ ایم بی بی ایس کا مطلب کیا ہے تو اس نے جواباً کہا کہ آپ ایک ایک ڈاکٹر سے ایم بی بی ایس کا مطلب پوچھ رہے ہیں اور بولا ایم بی بی ایس کا مطلب ’محترمہ بےنظیر بھٹو شہید‘ ہے۔
انور مقصود نے بتایا کہ انہوں نے اس شخص سے کہا کہ اگر محترمہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو شاید ملک کے حالات اور ہوتے، سب کچھ بدلا ہوتا، جمہوریت ہوتی اور آپ کو بھی سزا ہو جاتی۔
He never speaks truth, everything he speaks is to get laughter, if you take him seriously it's on you.
— HAMMAD (@hammadbhatti) June 9, 2025
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اس کو بلائنڈ فالوونگ کہتے ہیں اور ہر جگہ ایسا ہی ہوتا ہے۔
ایک سندھی ڈاکٹر سے پوچھا کہMBBS کا مطلب کیا ہوتا ہے تو بولا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید
جعلی بھٹو کے ڈاکٹرز بھی جعلی 😂😂pic.twitter.com/A9SE5T5vUW
— Kashif Baloch (@Skiper786) June 9, 2025
سلیمان خان نے کہا کہ اگر پنجاب میں کسی ڈاکٹر سے ایم بی بی ایس کا مطلب پوچھا جائے تو وہ اس کا مطلب مریم بی بی صفدر بتائے گا۔
میرے خیال میں اگر پنجاب میں یہی کسی mbbs ڈاکٹرسےپوچھا جائے۔تواسکامطلب مریم بی بی صفدر بتائے گا۔
— sulaiman khan (@sulaiman635343) June 9, 2025
حماد نامی صارف نے لکھا کہ انور مقصود جو کچھ بولتے ہیں وہ ہنسنے کے لیے ہوتا ہے، اگر آپ اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں تو یہ آپ پر ہے۔
ایک سندھی ڈاکٹر سے پوچھا کہMBBS کا مطلب کیا ہوتا ہے تو بولا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید
جعلی بھٹو کے ڈاکٹرز بھی جعلی 😂😂pic.twitter.com/A9SE5T5vUW
— Kashif Baloch (@Skiper786) June 9, 2025
مطلب
— Lovely khan (@SecretPTI) June 9, 2025