بھارتی طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل کی گئی بھارتی نجومی کی پیشگوئی نے ہنگامہ برپا کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت میں ہونے والے حالیہ طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل بھارتی نجومی کی پیشگوئی وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق 12 جون کو بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا بدقسمت جہاز اڑان بھرنے کے 30 سیکنڈ بعد گرگیا تھا، طیارہ دوپہر ایک بج کر 38 منٹ پر لندن کےلیے روانہ ہوا تھا لیکن ایک منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی تھی۔
سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں جہاز میں سوار 241 مسافر ہلاک اورایک مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 274 ہوگئی ہے جب کہ طیارے کے گرنے کی جگہ سے ملبہ ہٹانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔
تاہم اب طیارہ حادثے سے ایک ہفتہ قبل ہی بھارتی نجومی شرمستھا کی پیش گوئی وائرل ہوگئی ہے۔5 جون کو ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں بھارتی نجومی شرمستھا نے اپنی ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں اب بھی بھارت میں طیارہ حادثے اور اس سے ہونے والی تباہی کی پیش گوئی پر قائم ہوں‘ ۔ شرمستھا کی ٹوئٹ میں درج ہے کہ 2025 میں بھارت میں طیارہ حادثے کی خبریں سب کو صدمے میں ڈال دیں گی۔
شرمستھا نے دسمبر 2024 میں بھارت میں طیارہ حادثہ کی پیشگوئی کی تھی جبکہ ساتھ ہی انہوں نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری میں ترقی کی بھی پیشگوئی کی تھی۔