زمین کے تنازعہ پر میاں، بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں مناواں کے علاقے میں قتل ہونے والے میاں بیوی کی تدفین کر دی گئی، دونوں کو مخالفین نے جمعہ کے روز قتل کیا،زمین کے تنازعہ پر دیرینہ دشمنی ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 10 جانیں لے چکی ہے، لیکن پولیس ابھی تک ملزمان کو قانون کی گرفت میں نہیں لا سکی . تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعہ پر شروع ہونے والی دشمنی ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 10 جانیں نگل چکی ہے، مناواں کے علاقے میں جمعہ کے روز قتل ہونے والے میاں بیوی اسی دشمنی کے تسلسل کا نشانہ بنے،مقتولین قتل کے مقدمے کے مدعی تھے، مخالفین نے گھات لگا کر قتل کیا، لواحقین نے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے .

لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے 8 افراد مارے جا چکے ہیں، پولیس پر مخالفین کی سرپرستی کا الزام لگایا اور یہ بھی باور کرایا کہ انصاف نہ ملا تو ہمارے بچے بھی ہتھیار اٹھائیں گے . ذرائع ابلاغ کے مطابق مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے،مناواں میں جاری قتل و غارت اگر روکنی ہے تو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت سے سخت سزا دلوانی ہوگی،اگر ایسا نہ ہوا تو قیمتی جانوں کا ضیائع جاری رہے گا . مناواں کے علاقے میں میاں بیوی کے قتل کا معاملہ پر پولیس نے سات ملزمان کے خلاف قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی، پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ مقتولہ نصرت بی بی کی بڑی بہن صفیہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے . مقدمہ میں ملزمان عامر، علی حسن، عاقب، جاوید، اظہر، سہیل اور سمینہ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مقصود اور نصرت بی بی کے قتل کا واقعہ دیرنہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں