زمین کے تنازعہ پر میاں، بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں مناواں کے علاقے میں قتل ہونے والے میاں بیوی کی تدفین کر دی گئی، دونوں کو مخالفین نے جمعہ کے روز قتل کیا،زمین کے تنازعہ پر دیرینہ دشمنی ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 10 جانیں لے چکی ہے، لیکن پولیس ابھی تک ملزمان کو قانون کی گرفت میں نہیں لا سکی۔تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازعہ پر شروع ہونے والی دشمنی ایک خاندان کے 8 افراد سمیت 10 جانیں نگل چکی ہے، مناواں کے علاقے میں جمعہ کے روز قتل ہونے والے میاں بیوی اسی دشمنی کے تسلسل کا نشانہ بنے،مقتولین قتل کے مقدمے کے مدعی تھے، مخالفین نے گھات لگا کر قتل کیا، لواحقین نے حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے 8 افراد مارے جا چکے ہیں، پولیس پر مخالفین کی سرپرستی کا الزام لگایا اور یہ بھی باور کرایا کہ انصاف نہ ملا تو ہمارے بچے بھی ہتھیار اٹھائیں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مقتولین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے،مناواں میں جاری قتل و غارت اگر روکنی ہے تو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت سے سخت سزا دلوانی ہوگی،اگر ایسا نہ ہوا تو قیمتی جانوں کا ضیائع جاری رہے گا۔

مناواں کے علاقے میں میاں بیوی کے قتل کا معاملہ پر پولیس نے سات ملزمان کے خلاف قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی، پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ مقتولہ نصرت بی بی کی بڑی بہن صفیہ بی بی کی مدعیت میں تھانہ مناواں میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں ملزمان عامر، علی حسن، عاقب، جاوید، اظہر، سہیل اور سمینہ بی بی کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مقصود اور نصرت بی بی کے قتل کا واقعہ دیرنہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Recent Posts

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

7 mins ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

21 mins ago

سابق خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بھی استحکام پاکستان پارٹی چھوڑ دی

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے…

27 mins ago

2 صوبوں میں آئندہ بجٹ میں تنخواہیں زیادہ بڑھانے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ بجٹ میں…

49 mins ago

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

1 hour ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

1 hour ago