19جون کوعام تعطیل کااعلان ،تمام دفاتر بند رہیں گے،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(قدرت روزنامہ)حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے تعطیل کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی نے شہر میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert