ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیلئے روکنے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا پارہ ہائی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کے لیے روکنے پر خیبر پختونخوا کے ممبر صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی آپے سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تاشقند اور بشکیک سے آنے والی 2 مختلف پروازوں سے تاشقند میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستانی وفود اور عام مسافر اسلام آباد پہنچے تو پاکستانی حکام کو کورونا ٹیسٹوں کے لیے اسٹیٹ لاونج میں رکنے کا کہا گیا تاہم پاکستانی وفود اور مسافر لاؤنج سے نکل کر انٹرنیشنل ارائیول ہال سے باہر جانے لگے اور حکام کے ہمراہ دیگر مسافر بھی کورونا ٹیسٹ کے کاؤنٹر سے بغیر ٹیسٹ ہی گزر گئے۔
بتایا گیا ہے کہ بغیر ٹیسٹ مسافروں کو جاتا دیکھ کر ہیلتھ و ویجلینس کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کو روکنا شروع کیا ، ان ہی مسافروں میں پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے ، انہیں روکے جانے پر بلاول آفریدی غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے کہا کہ ان کے ٹیسٹ وہاں آنے پر بھی ہوچکے اور ویسے بھی وہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں ، انہوں نے الزام لگایا کہ سیکریٹری و ڈی جی سمیت مختلف لوگ بغیر ٹیسٹ کرائے ایئرپورٹ سے نکل چکے ہیں جب کہ حکام نے بلاول آفریدی کو بتایا کہ 150سے زائد مسافروں میں کوئی بھی ٹیسٹ سے مبرا نہیں ہے ، وفود اور سرکاری افسران اسٹیٹ لاونج میں ٹیسٹ کروا کر گئے ہیں ، جس کے بعد ایئرپورٹ حکام نے بلال آفریدی سمیت تمام مسافروں کے ٹیسٹ لیے اور کلیئر ہونے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ 7 گنا زیادہ ہے،تقابلی جائزے میں ویکسین لگوانے اور بغیرویکسین والوں میں کورونا پھیلنے کارسک واضح فرق ہے، تمام پاکستانی شہری کو چاہیے کہ ویکسین لگوائیں ، انہوں نے ویکسی نیشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ این سی اوسی نے کورونا وائرس اثرانداز ہونے سے متعلق ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے لوگوں کا تقابلی جائزہ لیا، ویکسین شدہ اور بغیر ویکسین شہریوں میں کورونا پھیلنے کا فرق واضح ہے۔

Recent Posts

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

1 min ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

2 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

7 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

7 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

14 mins ago

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

22 mins ago