ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیلئے روکنے پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا پارہ ہائی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کے لیے روکنے پر خیبر پختونخوا کے ممبر صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی آپے سے باہر ہوگئے . تفصیلات کے مطابق تاشقند اور بشکیک سے آنے والی 2 مختلف پروازوں سے تاشقند میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستانی وفود اور عام مسافر اسلام آباد پہنچے تو پاکستانی حکام کو کورونا ٹیسٹوں کے لیے اسٹیٹ لاونج میں رکنے کا کہا گیا تاہم پاکستانی وفود اور مسافر لاؤنج سے نکل کر انٹرنیشنل ارائیول ہال سے باہر جانے لگے اور حکام کے ہمراہ دیگر مسافر بھی کورونا ٹیسٹ کے کاؤنٹر سے بغیر ٹیسٹ ہی گزر گئے .

بتایا گیا ہے کہ بغیر ٹیسٹ مسافروں کو جاتا دیکھ کر ہیلتھ و ویجلینس کے عملے نے کورونا ٹیسٹ کے لیے مسافروں کو روکنا شروع کیا ، ان ہی مسافروں میں پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی بھی شامل تھے ، انہیں روکے جانے پر بلاول آفریدی غصے میں آگئے اور ایئرپورٹ حکام سے کہا کہ ان کے ٹیسٹ وہاں آنے پر بھی ہوچکے اور ویسے بھی وہ ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہیں ، انہوں نے الزام لگایا کہ سیکریٹری و ڈی جی سمیت مختلف لوگ بغیر ٹیسٹ کرائے ایئرپورٹ سے نکل چکے ہیں جب کہ حکام نے بلاول آفریدی کو بتایا کہ 150سے زائد مسافروں میں کوئی بھی ٹیسٹ سے مبرا نہیں ہے ، وفود اور سرکاری افسران اسٹیٹ لاونج میں ٹیسٹ کروا کر گئے ہیں ، جس کے بعد ایئرپورٹ حکام نے بلال آفریدی سمیت تمام مسافروں کے ٹیسٹ لیے اور کلیئر ہونے کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی . دوسری جانب وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ 7 گنا زیادہ ہے،تقابلی جائزے میں ویکسین لگوانے اور بغیرویکسین والوں میں کورونا پھیلنے کارسک واضح فرق ہے، تمام پاکستانی شہری کو چاہیے کہ ویکسین لگوائیں ، انہوں نے ویکسی نیشن سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ این سی اوسی نے کورونا وائرس اثرانداز ہونے سے متعلق ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے لوگوں کا تقابلی جائزہ لیا، ویکسین شدہ اور بغیر ویکسین شہریوں میں کورونا پھیلنے کا فرق واضح ہے . . .

متعلقہ خبریں