بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا مداح ان سے ملنے 900 میل کا سفر پیدل طے کرکے پہنچ گیا
نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کا مداح ان سے ملنے کی خواہش لیے میلوں کا سفر پیدل طے کرکے پہنچ گیا، ہریانہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اجے گل اپنے ہیرو سے ملنے کے لیے رانچی پہنچا جس کے لیے اس نے پیدل 1436 کلو میٹر (892 میل) کا سفر طے کیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق یہ پہلی بار نہیں کہ دھونی کا یہ مداح ان سے ملنے کے لیے آیا بلکہ اس سے قبل بھی تین ماہ پہلے نوجوان دھونی سے ملنے کے لیے پیدل چل کر آیا تھا جس میں اس نے 16 دن سفر کیا تھا۔
Finally Ajay Gill met MS Dhoni 😍
He walked 1,400 km from his village Jalan Kheda in the Hisar district of Haryana to meet Dhoni ❤.#MSdhoni #MSdian #WhistlePodu pic.twitter.com/IyEWOJ22Kn
— Simran MSdian 💛 🚁 ™️ (@Simranmsdian_07) November 17, 2021
رپورٹ کے مطابق اجے گل نے اس بار بھی دھونی سے ملنے کے لیے میلوں کا سفر پیدل طے کیا جس میں اسے 18 دن لگے، سابق بھارتی کپتان دھونی نے نوجوان کی ملاقات کی خواہش کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اسے اپنے فارم ہاؤس کا دورہ کرایا اور آٹو گراف بھی دیا جب کہ نوجوان کی فارم ہاؤس میں رہائش کے انتظامات بھی دھونی کی جانب سے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی نے اپنے مداح کی محفوظ گھر واپسی کے لیے جہاز کی ٹکٹ کا بھی بندوبست کیا۔ایم ایس دھونی اور نوجوان اجے گل کی اس دوران لی گئی ایک سیلفی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔