آم کا روزانہ استعمال دل کی صحت کیلئے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف

تحقیق دل کے مسائل سے متاثر 50 سے 70 سال کی خواتین پرکی گئی تھی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک حالیہ امریکی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ آم کا باقاعدہ استعمال دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، خاص طور پر ان خواتین میں جو موٹاپے اور ہائی بلڈ پریشر جیسے مسائل کا شکار ہیں۔
یہ تحقیق خاص طور پر 50 سے 70 سال کی خواتین پر کی گئی، جو کہ ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ جیسے دل کے مسائل سے متاثر تھیں۔
امریکہ میں کی جانے والی اس تحقیق میں 2 ہفتے تک 350 گرام آم روزانہ کھانے کی ہدایت دی گئی۔ خون کے نمونوں کی جانچ سے یہ بات سامنے آئی کہ آم کے استعمال کے صرف دو گھنٹے بعد سسٹولک بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آئی۔
اس کے علاوہ، شریانوں کی سختی میں بھی بہتری دیکھی گئی اور خواتین کے کولیسٹرول کی سطح میں اوسطاً 13 پوائنٹس کی کمی آئی۔

WhatsApp
Get Alert