پاکستان

فرمان نیازی مسترد، آئین دشمنی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کریں گے، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نے کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں، حکومت کی آئین دشمنی کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کریں گے ۔مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اس بات کی مذمت کی گئی کہ تاریخ میں پہلی بار انتخابی اصلاحات اتفاق رائے کے بغیر ہوئیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ آئین حکومتی قانون سازی کو قانونی نہیں مانتا، فرمان عمران نیازی مسترد کرتے ہیں،حکومت نے پارلیمنٹ پر خود کش حملہ کیا ہے اور وہ عوام کے سامنے رسوا ہوچکی ہے، اب آئین پر حملہ آور ہے۔الیکشن کمیشن کا بیان حکومتی قانون سازی اور ای وی ایم کے غلط ہونے کا ثبوت ہے، عمران نیازی کی پاکستان میں بادشاہت قائم نہیں ہونے دیں گے۔
شہباز شریف نے کہاکہ ایل پی جی، آٹا، چینی، دوائی، بجلی گیس عوام کی پہنچ سے باہر ہیں،حکومت غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے اتحاد اور جذبے کو سراہتے ہیں، ان کی جدوجہد رنگ لائے گی، آئین اور عوام کو ریلیف دلائے گی۔

متعلقہ خبریں