اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروالیں ورنہ ۔۔ حکومت نے سخت کریک ڈائون کا آغاز کر دیا
فرید کوٹ ہاؤس(قدرت روزنامہ) محکمہ ایکسائز اور سیف سٹیز نے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کوبند کر نے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیارکرلیا، اوسطاً 10 ہزار نان رجسٹرڈ گاڑیاں سڑکوں پررواں دواں رہتی ہیں۔نان رجسٹرڈ گاڑیاں کی بروقت رجسٹریشن محکمہ ایکسائزکیلئے درد سر بن گیا، ایکسائز اور سیف سٹیزنے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کوبند کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں. ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز کے کیمرے ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں گے ، ایکسائز اور پولیس ناکہ بندی کرکے جنوری تک گاڑیاں بند کریں گے، نئی گاڑی خریدنے والے فوری گاڑی رجسٹرڈ کروانے کے پابند ہیں ، گاڑیاں کئی کئی ماہ رجسٹرڈ نہ ہونے سے محکمے کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہرکی اہم شاہراہوں پرناکہ بندی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، اگلے ہفتے سے ناکہ بندی کرکے گاڑیاں بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔دوسری جانب نواں کوٹ سے رکن صوبائی اسمبلی مولوی غیاث الدین کی سرکاری گاڑی چوری ہو گئی، ایم پی اے نے سرکاری گاڑی داماد کو دے رکھی تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ نوانکوٹ میں شہری مبارک علی کی طرف سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی اے مولوی غیاث الدین ان کے سسر ہیں، ان کے سسر کو سرکاری گاڑی جی آر اے 4 وزیراعلیٰ ہائوس سے الاٹ ہوئی تھی، گاڑی ان کے کے گھر کے باہر سے چوری ہوئی، مسروقہ سرکاری گاڑی ڈی سی آفس گوجرانوالہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، شکر گڑھ سے منتخب رکن مولوی غیاث الدین بیرون ملک دورے پر ہیں۔