قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کو رہائی دی جائے ،مشتاق غنی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہے کہ افسوس ہوتا ہے اس وقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ایران اسرائیل جنگ لگی ہے انڈیا ہمارے دوسری طرف کھڑا ہے۔ ملک کو اتحاد کی طرف لے جانے کے بجائے تفرق پیدا کیا جارہا ہے۔اگر قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کے کیسز کو سنا جائے۔ بانی کو رہائی دی جائے لوگوں کی بد دعائیں نہ لیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہاکہ آج بانی سے ملاقات کیلئے میرا نام فہرست میں شامل ہے۔ پہلے بھی کئی مرتبہ ملاقات کیلئے آیا ہوں۔ اڈیالہ روڈ پر پولیس ناکے پر روکا گیا ہے۔ میری پولیس کے ساتھ منہ ماری ہوئی۔ میں نے پولیس سے کہا کیا ہم پاکستانی نہیں۔ میرے پاس کوئی اسلحہ نہیں میں تو ملاقات کیلئے آیا ہوں۔
ان کاکہناتھا کہ افسوس ہوتا ہے اس وقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ ایران اسرائیل جنگ لگی ہے انڈیا ہمارے دوسری طرف کھڑا ہے۔ اس وقت پاکستان کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ملک کو اتحاد کی طرف لیجانے کے بجائے تفرق پیدا کیا جارہا ہے۔ بندوق کے زور پر ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے سے روکا جا رہا ہے۔ سابق سپیکر نے کہاکہ ہمیں ہر صورت ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ غزہ کو اسرائیل نے تورا بورا بنایا 80 ہزار فلسطینی شہید کئے گئے۔ مجھے یقین ہے ایران بے سرنڈر نہیں کرنا۔ پوری ملت اسلامیہ کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔
مشتاق غنی کاکہناتھا کہ اگر قوم کو اکٹھا کرنا ہے تو بانی کے کیسز کو سنا جائے۔ بانی کو رہائی دی جائے لوگوں کی بد دعائیں نہ لیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے خلاف کے پی اسمبلی نے سخت قرار داد منظور کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ان تک ساری معلومات نہیں پہنچ پارہیں۔ سیاسی لوگوں کو ملاقات دینگے تو انکو باہر کے حالات بارے بتایا جاسکے گا۔ بانی پی ٹی آئی پہلے بھی اسرائیل کے خلاف تھے آج بھی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert