اسرائیل کینسر کی مانند ہے، امریکا، یہودیوں کو عالمی امن تباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا: شمالی کوریا

شمالی کوریا(قدرت روزنامہ)شمالی کوریا نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی اورانسانیت کےخلاف جرم ہیں اور خطے میں ایک نئی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
وزارت خارجہ نے مشرق وسطیٰ کے امن کیلئے اسرائیل کو کینسر قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کینسر کی مانند ہے اور عالمی امن تباہ کرنے کا سب سے بڑا مجرم ہے۔
وزارت خارجہ شمالی کوریا کے مطابق امریکا اوریہودیوں کو عالمی امن کو تباہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایاجائے گا۔