نہانے کے بعد تولیہ لینے بھاگی اور گرگئی! میوزک اسٹار کیسی مسگریوز کی کتنی پسلیاں ٹوٹ گئیں؟ تصاویر

میکیسسکو(قدرت روزنامہ)معروف کنٹری میوزک اسٹار کیسی مسگریوز نے انکشاف کیا ہے کہ میکسیکو میں گرنے کے باعث ان کی پسلی ٹوٹ گئی ہے اور وہ اس وقت شدید تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے اپنے منصوبے منسوخ کر دیے ہیں۔

36 سالہ گلوکارہ نے اپنی سرکاری سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ اس وقت بہت زیادہ درد کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ایکسرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں میکسیکو میں ہوں اور میری چھٹی پسلی ٹوٹ چکی ہے۔

کیسی نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ بدھ کی رات بارش ہو رہی تھی، میں تولیہ لینے کے لیے بھاگ رہی تھی کہ بہت پھسلن والے ٹائلز پر زور سے گر گئی، جو مجھے نظر نہیں آئے۔

میں خوش قسمت ہوں کہ میرا سر نہیں لگا لیکن میری بائیں طرف کی پسلیوں پر شدید چوٹ لگی، جس کے نتیجے میں پسلی نمبر 6 ٹوٹ گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ کوئی مذاق نہیں۔ میں بہت زیادہ تکلیف میں ہوں اور کوئی بھی کام کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے لیکن میں سنبھل رہی ہوں اور میری مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

چوٹ کی شدت کے باعث کیسی مسگریوز اس وقت لائیو پرفارم نہیں کر سکتیں اور انہیں اپنے آنے والے پوڈ کاسٹ کی ریکارڈنگ بھی مؤخر کرنا پڑی ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا: میرے لیے جسمانی طور پر ممکن نہیں کہ میں طیارے میں بیٹھ کر نیش وِل واپس جا سکوں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میں واقعی بہت افسردہ ہوں کہ اس ایونٹ کو مؤخر کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ میں مہینوں سے اس کا انتظار کر رہی تھی لیکن اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ میں اس پریشانی پر آپ سب سے معذرت خواہ ہوں۔

WhatsApp
Get Alert