امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایران میں تین نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ مکمل کیا ہے، فردو، نطنز اور اصفہان میں حملے کیے گئے،
انکے مطابق فردو، ننطاز اور اصفحان میں نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 21, 2025
امریکی صدر نے کہا کہ کامیاب حملوں کے بعد طیارے ایران کی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔ تمام طیارے حملے کرکے بحفاظت وطن واپس آرہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بمبار طیاروں کو اہداف پر حملے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی اور فوج ایسا نہیں کرسکتی تھی، اب امن کا وقت ہے۔
