میر عطاء الرحمن مینگل جھڑپ میں جاں بحق، بیٹا زخمی

وڈھ(قدرت روزنامہ) جھالاوان عوامی پینل کے رہنما میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی اور سابق نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل کے فرزند میر عطاء الرحمن مینگل وڈھ کے علاقے آڑینجی اواک میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جھڑپ میں میر عطاء الرحمن مینگل کا بیٹا میر مطیع الرحمن مینگل بھی زخمی ہوا ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔
