لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 9مقدمات کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں،جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔
یادر ہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔

WhatsApp
Get Alert