منال خان، ایمن خان نے سالگرہ کیسے منائی ؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سالگرہ کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہیں۔ایمن خان اور منال خان آج 23 سال کی ہو گئی ہیں، گزشتہ شام اِن اداکار بہنوں کی جانب سے اپنی سالگرہ منائی گئی اور 23 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
View this post on Instagram
اس دوران اِن دونوں بہنوں کے شوہروں سمیت قریبی دوست و رشتہ دار بھی موجود تھے۔
View this post on Instagram
ایمن اور منال خان کے کیک کاٹتے اور سالگرہ انجوائے کرتے ہوئے کی متعدد ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جنہیں اِن دونوں کے فالوورز و مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ ایمن خان اور منال خان دونوں شادی شدہ ہیں جبکہ ایمن خان ایک کامیاب اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک کامیاب بیوی اور ماں بھی ہیں۔