اداکارہ اُشنا شاہ کا بولڈ انداز، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے لباس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، سوشل میڈیا صارفین اداکارہ اس نامناسب لباس میں ویڈیو کو بولڈ تصور کررہے ہیں۔
اداکارہ اُشنا شاہ کو ’’دیمک‘‘ کے پریمیئر پر اپنے بولڈ فیشن کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید طنز و تنقید کے طوفان کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُشنا شاہ کو دیکھا جاسکتا ہے ، فلم ’دیمک‘ کے پریمیئر پر آئی اداکارہ ایسے لباس میں نظر آئیں کہ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا۔
اداکارہ سلور رنگ کی شرٹ اور نیلے رنگ کی پینٹ پہنے نظر آئیں، جس پر جلد ہی تنقید شروع ہو گئی.
تاہم کچھ افراد نے ان کی حمایت بھی کی , اس کے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے لباس پر اعتراض کیا، اسے حد سے زیادہ نامناسب قرار دیا۔ کئی تبصروں میں انہیں بین الاقوامی شخصیات سے تشبیہ دی گئی، جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو مذاق اور طنزیہ انداز میں بیان کیا۔
سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کئے جارہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert