’جب آنکھ کھلی توگندگی کے ڈھیرپرتھی‘،ا فغان سفیر کی بیٹی کا تحریر ی بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی سیلسلہ علی خیل نے پولیس کو تحریر ی جواب جمع کرادیا جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد تشدد کیا ، جب مجھے ہوش آیا تودیکھا کہ گندی کے ڈھیر پر پڑی تھی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی پولیس نے افغان سفیرکی بیٹی سیلسلہ علی خیل کے مبینہ اغوااورتشددکا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں اغوا،تشدداوردھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق سیلسلہ نے اپنے تحریر ی بیان میں بتایا ہے کہ میں گھرسے کچھ فاصلے پرکھڑی ٹیکسی میں سوارہوکرشاپنگ کرنے گئی تھی جہاں سے واپسی پرایک اورٹیکسی میں سوارہوئی جوکچھ دیربعدرک گئی اوراچانک ایک نا معلوم شخص آکرگاڑی میں بیٹھ گیا۔

سیلسلہ علی خیل کے بیان کے مطابق گاڑی میں بیٹھنے والے نامعلوم شخص نے مجھ پر تشددشروع کردیاجس سے میں بےہوش ہوگئی،جب مجھے ہوش آیا اور میری آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ میں گندگی کے ڈھیرپرتھی جس کے بعد میں گھرکے بجائے پارک چلی گئی۔والدکےا آفس کولیگ کوبلایااورو ہ مجھے گھرلے گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارلحکومت میں پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان وزرات داخلہ کو ہدایات دی تھیں کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو 48گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کیا جائے۔

Recent Posts

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

8 mins ago

گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں…

15 mins ago

نسیم شاہ سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا کا دلچسپ جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے…

21 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جمہوریہ کوریا کے سفیرپارک کیجن نے ملاقات کی،…

38 mins ago

انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار منظرِ عام پرآگئیں

  بنگلورو (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سٹار اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے…

38 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن…

42 mins ago