یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر یکم محرم الحرام کو صوبےمیں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوزکے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں یکم محرم الحرام 1447 کو عام تعطیل مرکزی روی ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند کی رویت کے اعلان کے مطابق ہوگی۔
