حارث رؤف نے ماورہ حسین، مہوش حیات اور ماہرہ خان کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مایا علی کے ساتھ رات کے کھانے ’ڈنر‘ پر جانا چاہتے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بہترین کارکردگی کے سبب کروڑوں دلوں میں گھر کرنے والے حارث رؤف کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے حارث رؤف کو پاکستان کی 3 ٹاپ کلاس اداکاراؤں کے نام بتا کر پوچھا جاتا ہے کہ وہ ان میں سے کس کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے؟

ان 3 اداکاراؤں میں ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات کے نام شامل تھے۔


حارث رؤف نے سوال سنتے ہی ان سب اداکاراؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان میں سے کسی کے سا تھ بھی ڈنر پر نہیں جانا چاہتے ہیں۔
حارث رؤف نے میزبان کو جواب دیتے ہوئے کہا ’وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر پر جانا پسند کریں گے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ کسی دوسرے ملک نہیں بلکہ پاکستان ہی میں مایا علی کے ساتھ ڈنر کرنا پسند کریں گے کیوں کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے ۔‘