ان کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اکتوبر میں 1 اعشاریہ 6 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا، یہ جی ڈی پی کا 4 اعشاریہ 7 فیصد ہے جب کہ ہدف کی حد 2 سے 3 فیصد ہونی چاہیئے . شیری رحمٰن نے کہا کہ کیڈ میں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے . پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ شرحِ سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا . انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے قرضوں اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا، حکومت آئی ایم ایف کا قرضہ حاصل کرنے کے لیے ملک و عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے . پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ منفی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت دن بدن تباہ ہو رہی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل اضافہ قابلِ تشویش ہے . یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے .
متعلقہ خبریں