عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک بار پھر تاخیر کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

انہوں نےفلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں اپنے نئے پوسٹر اور اپنی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئےخوشی ہے‘۔


فلم کے پوسٹر پر فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ 14 اپریل 2022 بتائی گئی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کرینہ کپور خان نےبھی یہی پوسٹر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔


اداکارہ کرینہ کپور اس فلم میں عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز تیسری بار تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔یہ فلم گزشتہ سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم، کورونا وائرس کی وجہ سےپیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے عامر خان اوران کی پروڈکشن ٹیم نے اسے رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
لیکن اب ایک بار پھر اس فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اب اس فلم کو سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی کے موقع پر 14 اپریل 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔