دانت صاف کرنے میں کتنا وقت لگانا چاہیے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم میں سے زیادہ تر لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ روزانہ دانت صاف کرنا ضروری ہے مگر کتنے وقت تک برش کرنا ہو گا اس میں سب کی مختلف رائے ہے۔تحقیق کے مطابق دانتوں پر جمے جراثیم مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے تین سے چار منٹ برش کرنا لازم ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہر مرتبہ چار منٹ تک برش کرنےسے دانت صاف رہتے ہیں اور چار منٹ لگانے کا مطلب ہے کہ دانتوں کے درمیان مشکل جگہوں پر بھی صفائی ممکن ہو جاتی ہے ، زیادہ زور نہ لگائیں اور ہمیشہ احتیاط سے دانت صاف کریں کیونکہ زیادہ زور لگانے سے آپ کے مسوڑوں اور منہ کے اندر نرم ریشوں کونقصان پہنچ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اچھی طرح سے دانت صاف نہ ہونے کی وجہ سے جراثیم کی تعداد بڑھ جاتی ہے جس سے دانتوں میں خون آنا، بدبو آنا اور مسوڑں کا خراب ہونا جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔