سندھ کی عوام کو ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا ہوگی، عمران اسماعیل

کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ کی عوام کو ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا ہوگی۔انہوں نے کوٹری جیلانی ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرزمان شاہ جیلانی سے پرانی وابستگی کی بناء پر یہاں آیا ہوں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو استعمال کرنے سے جعلسازی کو روکنا ہے، پاکستان کی تاریخ میں انتخابات میں دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے مگر اس قانون سے وہ گھبرا رہے ہیں جو کہ ٹپوں کے ماہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوگا اور اسے چوری نہیں کیا جاسکے گا، ممکن ہے کہ عملہ کو تربیت دینی ہوگی جسے دور کرلیا جائے گا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو کہ شفاف انتخابات کی بات کرتی ہے مگر چند پارٹیاں دھاندلی ختم ہونے پر پریشان ہیں، ملکی اکانومی بہترین ہے، مہنگائی دنیا بھر میں بڑھی ہے، پاکستان میں بنسبت بہتر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا نے مودی پر تنقید کی ہے پاکستان میں مہنگائی کو کنٹرول کیا ہے مگر بھارت میں نہیں ہوا ہے۔ سندھ کے بیشتر اسکولوں میں کہی ٹیچر نہیں ہے کہی فنیچر نہیں مگر فنڈز جاری ہے یہ سندھ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے، سندھ کی عوام کو ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا ہوگی۔گورنر سندھ نے کہا کہ پنجاب سے آنے والے افسر نے کام کرنا ہے مگر یہاں آکر کوئی سیکھانا نہیں پڑے گا، پاکستان میں یکساں پالیسی ہے جس پر عملدآمد کرنا ہوگا۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ سندھ کے مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

5 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

1 hour ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

2 hours ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

2 hours ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago