کوئٹہ کے علاقے کلی عالم خان اور عالمو چوک تباہ حالی کا شکار – ایم پی اے اور صوبائی حکومت کی بے حسی پر عوام سراپا احتجاج

کوئٹہ (رپورٹ: روزنامہ قدرت) کوئٹہ کے معروف علاقے کلی عالم خان، عالمو چوک اور اس سے ملحقہ رہائشی بستیاں اس وقت حکومت کی سنگین غفلت اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کی مثال بن چکی ہیں۔ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، ناکارہ سیوریج نظام، بند نالیاں اور بدترین بجلی کا نظام شہریوں کے لیے اذیت بن چکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ان علاقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر رکھا ہے۔ “ہم نے بارہا شکایات کیں، نہ سڑک بنی، نہ نالیاں صاف ہوئیں، نہ بجلی کا نظام ٹھیک ہوا۔ علاقے کے ایم پی اے صاحب نے کبھی عوام کا سامنا کرنا گوارا نہیں کیا”، ایک مکین نے شکایت کرتے ہوئے کہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش کے دنوں میں علاقے کی حالت مزید بدتر ہو جاتی ہے، جہاں پانی جمع ہو کر گندگی اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہونا معمول بن چکا ہے۔حیرت انگیز طور پر صوبائی حکومت اربوں روپے ایئرپورٹ روڈ پر قائم پرائیویٹ عمارتوں کو خوبصورت بنانے پر خرچ کر رہی ہے، جب کہ اس کے آس پاس کے رہائشی علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔عوامی حلقوں نے ایم پی اے کی مسلسل غیر حاضری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوامی نمائندے صرف اسمبلی کی حاضری تک محدود رہیں گے اور حلقے کی حالت زار کو نظر انداز کرتے رہیں گے، تو آئندہ انتخابات میں عوام انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیں گے۔اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ:سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے نالیوں اور سیوریج نظام کو بحال کیا جائےبجلی کے نظام کو مستحکم بنایا جائے مزید کہا گیا کہ اگر آئندہ چند ہفتوں میں حالات بہتر نہ ہوئے تو شدید عوامی احتجاج کا آغاز کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert