اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں کمی، نئی لُک دیکھ کر مداح حیران رہ گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی نئی لُک دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداح حیران رہ گئے، اداکارہ نے اپنے وزن میں اور کمی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق شوہر کی وفات کے بعد اب سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنی بیٹیوں، دامادوں اور انکے بچوں میں مصروف رہتی ہیں، اداکارہ جو پہلے دوہری جسامت کی مالک تھیں اب اپنا وزن اس قدر کم کر چکی ہیں کہ انکو پہلی نظر دیکھ کر پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

اداکارہ میں تبدیلی عدت کا عرصہ مکمل کرنے کے بعد سے نظر آنا شروع ہوا ہے جو اب انکو ایک دبلی پتلی جسامت کی مالکن میں تبدیل کرگیا ہے، شگفتہ اعجاز جو یوٹیوب چینل اور اپنے انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنے نئے لُک سے تعریفوں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں انکی نئی تصاویر میں وہ ایک ادھیڑ عمر خاتون کے بجائے 35 سے 40 سال کے درمیان کی خاتون نظر آرہی ہیں، مرون رنگ کے کورڈز سیٹ میں ملبوس شگفتہ اعجاز مرر سیلفی لیتی نظر آرہی ہیں اور انکی بھوری زلفیں کھلی ہوئی ہیں۔

شیئر کی گئی ایک اور پوسٹ میں شامل تصاویر شگفتہ اعجاز کی حیران کن ٹرانسفارمیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان تصاویر میں وہ گلابی قمیص، آسمانی ٹراؤزر اور نیلا دوپٹہ پہنی دلکش پوز دیتی نظر آئیں اور اپنے چاہنے والوں سے خوب تعریف بھی حاصل کیں۔

WhatsApp
Get Alert