بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع موسیٰ خیل اور گردونوح میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا جس سے گھروں کو نقصان پہنچا اور مکانات گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
حکام کا مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
