پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی ڈی ایم میں کیسے میسجز بھیجتے رہے؟ اداکارہ امر نے بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتیوں نے ڈی ایم میں گندی گالیاں دیں، نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور تصاویر بھیجیں اگر وہ سب دکھا دوں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کتنے یہ جاہل لوگ ہیں۔
اداکارہ امر خان نے پاکستان اور بھارت جنگ کے دوران بھارتیوں کی جانب سے انسٹاگرام پر بھیجے گئے میسجز اور تبصروں پر بات کی۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میزبان کو بتایاکہ بھارتیوں نے مجھے ڈی ایم میں کیا کیا بھیجا بتا نہیں سکتی اور نہ ہی کبھی میں نے اس پر پوسٹ کی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارتیوں نے مجھے ڈی ایم میں گندی گالیاں دیں، نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور تصاویر بھیجیں اگر وہ دکھا دوں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کتنے یہ جاہل لوگ ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ چند لوگ ہیں جو انتہا پسند ہیں اور ان کا ایجنڈا ہے۔
پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلمی پوسٹرز سے تصاویر ہٹانے سے متعلق سوال پر امر خان کا کہنا تھاکہ ’یہ فنی اور بچگانہ حرکت ہے‘۔

WhatsApp
Get Alert