اقرا نے یاسر کا دل کیسے جیتا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اپنے شوہر یاسر حسین کا دل جیت لیا۔مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اقرا عزیز نے یاسر حسین کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz)


اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یاسر حسین کے ہمراہ لی گئیں اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں۔اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین کے نام محبت بھرا کیپشن لکھا۔
اُنہوں نے لکھا کہ ’تھوڑی دیر سے لیکن آپ جانتے ہیں کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں، آپ کی تعریف کرتی ہوں اور آپ کا احترام کرتی ہوں کہ آپ کون ہیں اور آپ ہر روز کون بن رہے ہیں۔‘اقرا عزیز نے لکھا کہ ’آپ ایک سُلجھے ہوئے آدمی، ایک بیٹے، ایک بھائی، ایک شوہر اور اب سب سے اہم باپ کی حقیقی مثال ہیں۔‘
اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’آپ اپنے خوابوں میں کامیاب ہوں۔‘آخر میں اُنہوں نے یاسر حسین سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ 19 نومبر کو دنیا بھر میں ’انٹر نیشنل مینز ڈے‘ یعنی کہ مردوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا آغاز سال 1999سے کیا گیا۔