آلودگی: آج لاہور اور دہلی سب سے آگے

لاہور (قدرت روزنامہ)دنیاکے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور اور دہلی سب سے آگے ہیں جبکہ کراچی 10 ویں نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور اور بھارتی دارالحکومت دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 334 ریکارڈ کی گئی ہے۔چین کا دارالحکومت بیجنگ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 253 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی فہرست میں موجود بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سے چوتھے نمبر پر اور پڑوسی ملک ایران کا دارالحکومت تہران 164 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔دسویں نمبر پر موجود ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضامیں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد 162 ریکارڈ کی گئی ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے اعتبار سے بہاولپور 409 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سرِ فہرست ہے، جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر اور کراچی نویں نمبر پر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔ادھر بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور میں یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگانے اور شہر میں مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق 1 ماہ تک شہر میں صرف یورو 5 پیٹرول سپلائی ہو گا، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

25 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

31 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

34 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

46 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

51 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago