آلودگی: آج لاہور اور دہلی سب سے آگے

لاہور (قدرت روزنامہ)دنیاکے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں لاہور اور دہلی سب سے آگے ہیں جبکہ کراچی 10 ویں نمبر پر ہے . ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور اور بھارتی دارالحکومت دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 334 ریکارڈ کی گئی ہے .

چین کا دارالحکومت بیجنگ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 253 ریکارڈ کی گئی ہے . اسی فہرست میں موجود بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 213 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سے چوتھے نمبر پر اور پڑوسی ملک ایران کا دارالحکومت تہران 164 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ نویں نمبر پر ہے . دسویں نمبر پر موجود ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی فضامیں پرٹیکیولیٹ میٹرزکی تعداد 162 ریکارڈ کی گئی ہے . ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے اعتبار سے بہاولپور 409 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ سرِ فہرست ہے، جبکہ لاہور دوسرے نمبر پر اور کراچی نویں نمبر پر ہے . ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے . ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے . ادھر بڑھتی ہوئی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور میں یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگانے اور شہر میں مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے . کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق 1 ماہ تک شہر میں صرف یورو 5 پیٹرول سپلائی ہو گا، جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی . . .

متعلقہ خبریں