ورلڈ کپ کے بعد ویرات کوہلی اہلیہ کیساتھ پہلی بار منظرِ عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ویرات کوہلی کی پہلی بار اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ و بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی ہے۔


ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔تصویر میں ویرات کوہلی اپنی اہلیہ کے ساتھ کافی خوش اور پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔ویرات کوہلی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مائے راک‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اہلیہ کے لیے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ہی ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔