شاہین آفریدی نے بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین سے معذرت کیوں کی ؟
بنگلا دیش(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہین آفریدی کی تھرو بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین کے پیر پر لگی جس سے وہ وکٹ پر گر پڑے،شاہین آفریدی نے گراؤنڈ میں تو نجم سے معذرت کی، میچ کے بعد بھی ان سے ملے ۔
بنگلا دیشی اننگز کے تیسرے اوور میں شاہین آفریدی نے عفیف حسین کو گیند کروائی جس پر انہوں نے دفاعی انداز اپنایا لیکن شاہین برق رفتاری سے گیند پر لپکے اور رن آؤٹ کےلیے تھرو کر دی تاہم گیند وکٹ کے سامنے کھڑے عفیف کے پیر پر جا لگی۔
شاہین آفریدی فوری طور پر ان کے پاس گئے، معذرت کی، میچ کے بعد بھی شاہین آفریدی عفیف کے پاس گئے اور انہیں گلے لگایا ۔