افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا اور تشدد کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مقدمہ سیلسیلہ علی خیل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں اغوا، تشدد اور دھمکیاں دینے کی دفعات کو شامل کیا گیا۔ اس ضمن میں لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ گھر سے کچھ فاصلے پر ٹیکسی میں سوار ہو کر شاپنگ کرنے گئی ، واپسی پر ایک اور ٹیکسی میں سوار ہوئی کچھ دیر بعد ٹیکسی رک گئی اور اچانک ہی ایک شخص آکر گاڑی میں بیٹھ گیا ، گاڑی میں بیٹھتے ہی نامعلوم شخص نے تشدد کرنا شروع کیا جس کے باعث میں بیہوش ہوگئی ، جب آنکھ کھلی تو گندگی کے ڈھیر پر تھی، گھر کی بجائے پارک چلی گئی اور والد کے آفس عملے کو بلایا اور وہ مجھے گھر لے گیا۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو48 گھنٹوں میں ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ، اس ضمن میں وزیراعظم کی جانب سے شیخ رشید احمد کو ہدایت کی گئی ہے کہ اغواکاروں کوپکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کریں۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کرلیا ہے،افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا ، افغان سفیر کی بیٹی نے ٹیکسی ڈرائیور کو500 روپے بھی دیئے، افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد کرنے کا واقعہ کل کا ہے، افغان سفیر کی بیٹی نے خود ٹیکسی ہائر کی، ٹیکسی ڈرائیور کو افغان سفیر کی بیٹی نے 500 روپے بھی دیئے،افغان سفیر کی بیٹی کو ٹیکسی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
افغان سفیر کی بیٹی کو دوسری ٹیکسی میں گھر پہنچایا گیا، افغان سفیر کی بیٹی کو جس ٹیکسی میں لایا گیا اسے ٹریس کر لیا گیا ہے جب کہ افغان سفیر کی بیٹی کے تحریری بیان پر کارروائی کی جائے گی، ابھی افغان سفیر کی بیٹی نے کوئی تحریری بیان نہیں دیا، پولیس کو تحریری درخواست موصول ہونے کے بعد کارروائی شروع کردی جائےگی، افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد سے متعلق تحریری درخواست تاحال موصول نہیں ہوئی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

17 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

47 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

58 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago