عائشہ عمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین دیکھ کر حیران

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ عائشہ عمر کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے . عائشہ عمر نےاپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت ڈرامہ انڈسٹری میں اچھی اداکاری کی،ان کے مشہور ڈراموں میں بلبلے اور زندگی گلزار ہے قابلِ ذکر ہیں،عائشہ عمر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کافی متحرک رہتی ہیں، اکثر اپنے مداحوں کیلئے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی ہیں .

حال ہی میں اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ عمر پانی میں موجود ہیں اور کچھوؤں کو کچھ کھلا رہی ہیں اور اس دوران اداکارہ سمندری کھانے کے فوائد بھی بتا رہی ہیں .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

کچھ روز قبل عائشہ عمر نے شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں تھیں جس پر صارفین نے خوب تنقید کی، جب کہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردیں . ایک صارف کی جانب سے عائشہ عمر کی شئیر کردہ تصویر پر کمنٹ کیا گیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟اداکارہ اس تبصرے کو نظر انداز نہیں کرسکیں اور جواب میں کافی طویل کمنٹ کیا .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

جس پر جواب دیتے ہوئے عائشہ عمر نے لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں . عائشہ عمر نے کمنٹ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں . . .

متعلقہ خبریں