مستونگ میں دہشت گردوں کا حملہ، سولہ سالہ بچہ جاں بحق، سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری


مستونگ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشت گردوں نے فتنہ الہندوستان کے بنک، تحصیل آفس اور دیگر دفاتر پر حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق، دہشت گردوں نے فوراً حملہ کیا جس کے بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ دہشت گرد پسپا ہو گئے اور سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
شاہد رند نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ فورسز نے فوری رسپانس کے ذریعے جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روک لیا ہے اور حملے کے مقام پر منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش میں بھی سرگرم ہیں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert