وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی شہید طالب علم مصور کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیت، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گامیر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز شہید طالبعلم مصور کاکڑ کے اہل خانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ نے شہید مصور کاکڑ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معصوم طالبعلم کی شہادت کا دلی صدمہ ہوا ہے ایک بے گناہ بچے کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس بزدلانہ اور سفاکانہ واقعے میں ملوث کچھ عناصر جہنم واصل ہوچکے صوبائی حکومت پرعزم ہے کہ تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
