وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن کیلئے پنجاب حکومت کو اہم ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی الیکشن کیلئے پنجاب حکومت کو اہم ٹاسک سونپ دیا ، انہوں نے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، جہاں صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر بلدیات نے وزیراعظم کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
میاں محمود الرشید نے وزیراعظم کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021ء کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے ، نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا ، لوکل گورنمنٹ کے مؤثر نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے ، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے میاں محمود الرشید کو ہدایت کی کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے جلد انعقاد کے لئے قانونی کارروائی مکمل کی جائے، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو اسمبلی سے جلد منظور کرایا جائے۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

1 hour ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

2 hours ago