پاکستان سٹیزن پورٹل پر جعلی شکایات رجسٹر کرنے اور ان کے حل کی جھوٹی رپورٹس دینے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیزن پورٹل پر جعلی شکایات رجسٹر کرنے اور ان کے حل کی جھوٹی رپورٹس دینے کا انکشاف ہوگیا ، وزیراعظم عمران خان نے ایسے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ۔ انگریزی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ڈیش بورڈز پر جعلی شکایات رجسٹر کرنے اور ان کے حل کی جھوٹی رپورٹس دینے میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ، وزیر اعظم نے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی پیز کو عوامی شکایات میں جعلسازی میں ملوث افسران کے ساتھ کسی قسم رعایت نہ برتنے کی ہدایات کی اور کہا کہ سٹیزن پورٹل پر عوام کی شکایات کی خود نگرانی کرتا ہوں، عوامی شکایات کے ازالے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، اس لیے عوامی شکایات کے ازالے کی جعلی رپورٹس دینے والے افسران کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ نے جعلی شکایات کے حوالے سے 254 افسران کے ڈیش بورڈز پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کی ، اس دوران یونٹ کی جانب سے پنجاب میں 154، خیبرپختونخوا میں 86، سندھ میں تین اور وفاقی حکومت کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی چھان بین کی گئی ، اس دوران پنجاب میں 44 افسران جعلی شکایتیں درج کروانے میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف صوبائی چیف سیکریٹری ایکشن لے چکے ہیں ، ان میں سے 3 افسران کو ملازمت سے برطرف ، 7 کو معطل اور 2 کو ان کے عہدے سے ٹرانسفر کردیا گیا۔
اسی طرح صوبہ خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری نے 39 افسران کے خلاف ایکشن لیا اور جعلسازی میں ملوث افسران کو عہدے سے برطرف کردیا جب کہ انسپکٹر جنرل پولیس نے 10 افسران کے خلاف ایکشن لیا ، صوبہ سندھ میں انسپکٹر جنرل پولیس نے جعلسازی میں ملوث 3 افسران کے خلاف ایکشن لیا ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

12 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

42 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

53 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago