باجوڑ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار و دیگر اہلکار شہید، وزیرِاعظم کی مذمت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار نواگئی، دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اے سی فیصل سلطان، تحصیل دار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم اور کانسٹیبل رشید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ و شرمناک فعل ہے۔
ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert