سشمیتا سین کی سرجری نے مداحوں کو پریشان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق مس انڈیا اور بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کی سرجری نے مداحوں کو پریشان کردیا۔حال ہی میں سشمیتا سین نے اپنی 46ویں سالگرہ منائی تھی جس کے لیے اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)


سشمیتا سین نے اپنی پوسٹ میں اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا تھا۔اسی پوسٹ میں سشمیتا سین نے انکشاف کیا تھا کہ اُنہوں نے 16 نومبر کو اپنی سرجری کروائی تھی اور اب وہ بہتر محسوس کررہی ہیں۔
سشمیتا سین کے اس انکشاف نے مداحوں کو پریشان کردیا تھا جس کے بعد کمنٹ سیکشن میں تبصروں کا سمندر اُمنڈ آیا تھا۔کمنٹ سیکشن میں کسی نے سشمینا سین کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کی تو کئی مداحوں نے اداکارہ سے اپیل کی کہ وہ اُنہیں سرجری کے حوالے سے مکمل تفصیلات فراہم کریں۔مداحوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)


سشمیتا سین نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب میری سرجری کا سن کر بہت پریشان ہوگئے لیکن میں بالکل خیریت سے ہوں۔‘اداکارہ نے کہا کہ ’اگر مجھے کچھ ہوتا یا میری صحت خراب ہوتی تو میں اس کی اطلاع ضرور دیتی۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے لیے پریشان نہ ہوں، میں صحتیاب ہورہی ہوں ، بس اس میں تھوڑا سا وقت لگے گا۔‘دوسری جانب سشمیتا سین نے اپنی سرجری کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔