ریلوے نے 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کردیا


لاہور (قدرت روزنامہ)مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا ہے۔ 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے نے 18 جون کو بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے ہوگا۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ریلوےکو شدید مالی نقصان کا سامنا ہے، کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔

WhatsApp
Get Alert