سندھ

سندھ حکومت صحت پر NGOs کا سہارا لیتی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں این جی اوز کا سہارا لیتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاق اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے اسپتالوں سے کوئی غرض نہیں، وفاق محض کاغذوں میں بجٹ بنا دیتا ہے، عملاً کوئی کام نہیں ہوتا۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت اب کے ایم سی کے اسپتالوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری حکومت کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت اداروں پر قبضہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں