سندھ حکومت صحت پر NGOs کا سہارا لیتی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں این جی اوز کا سہارا لیتی ہے . کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے وفاق اور سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا .

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے اسپتالوں سے کوئی غرض نہیں، وفاق محض کاغذوں میں بجٹ بنا دیتا ہے، عملاً کوئی کام نہیں ہوتا . امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت اب کے ایم سی کے اسپتالوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے . انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری حکومت کے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت اداروں پر قبضہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے . . .

متعلقہ خبریں