سیف علی خان نے ابھیشیک بچن کی جگہ لینے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم بنٹی اور ببلی 2 میں اسٹار اداکار ابھیشیک کی جگہ پر اداکار کرنے کی وجہ بتادی۔ سیف علی خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے فلم میں کردار سے متعلق پروڈیوسر کو جواب دیا تھا کہ فلم میں کام کرنے سے خون خرابا نہ ہو تو وہ کام کرنے کو تیار ہیں۔ واضح رہے کہ 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم بنٹی اور ببلی سیریز کی دوسری فلم بنٹی اور ببلی 2 ایک روز قبل ریلیز ہوئی، جس کے بارے میں کہیں مثبت تو کہیں منفی تبصروں کا سامنا ہے۔ پہلی فلم میں ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ دوسری فلم میں رانی تو اپنی جگہ موجود تھیں تاہم ابھیشیک کی جگہ سیف علی خان نے لے لی۔
اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران سیف علی خان نے بتایا ’مجھے آدیتیا چوپڑا کی کال آئی، انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ کو وہ کردار نبھانے میں کوئی پریشانی تو نہیں ہوگی تو پہلے ہی کوئی اور اسٹار نبھا چکا ہے؟ وہ اس کردار کے لیے بہتر ہے، لیکن کچھ وجوہات کی بنا کر پر اس کے ساتھ فلم میں بات آگے نہیں بڑھ سکی۔‘
سیف علی خان نے بتایا کہ ’میں نے آدیتیا چوپڑا کو جواب دیا کہ ’میرے پاس فلم ہم تم بھی اسی طرح آئی تھی، یہ ہوتا ہے۔ جب تک سب کچھ واضح ہے اور اس معاملے میں کوئی خون خرابہ نہیں اور نہ ہی کوئی تنازع ہے، تو مجھے بھی یہ کردار کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔‘
مداحوں کی جانب سے فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ جب انہیں پتہ چلا کہ اس فلم میں ابھیشیک بچن نہیں بلکہ سیف علی خان ہیں تو اس کے بعد سے ہی اس فلم سے ان کا دل خراب ہوگیا تھا۔ دوسری جانب اس حوالے سے فلم کی مرکزی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ موازنہ ایک ایسی چیز ہے جو لوگ کرتا ہیں، لہٰذا کہنے کو کوئی ایسا نکتہ نہیں کہ لوگوں کو موازنہ نہیں کرنا چاہیے۔‘