مسجد الحرام کی پہلی منزل صرف طواف کرنے والوں کیلئے مختص
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسجد الحرام کی پہلی منزل صرف طواف کرنے والوں کے لیے مختص کردی گئی ہے۔ نگراں حرم اسپیشل فورسز کے مطابق طواف کرنے والوں کے لیے اوقات کار رات 12 سے 3 اور صبح 6 سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توکلنا ایپ پر اوقات متعین کیے جائیں گے تاکہ طواف پرمٹ کا حصول آسان ہوسکے۔